وزارت صحت کے مطابق چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائنوفام ڈوز گزشتہ رات کو اسلام آباد لائی گئی تھیں . حکام کے مطابق پاکستان نے سائنوفارم ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے، مجموعی طور پر کل تک 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی . حکام کے مطابق سائنو ویکسین کی دو کھیپ پاکستان پہنچ چکی جبکہ مزید ایک کھیپ آنا باقی ہے . وزارت صحت کے مطابق 6 لاکھ 80 ہزار ڈوز پر مشتمل تیسری کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی . حکام کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکام وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی مزید ایک کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے . حکام وزارت صحت کے مطابق نئی کھیپ میں سائنوفارم کی 5 لاکھ 28 ہزار ڈوز پاکستان لائی گئی ہیں .
متعلقہ خبریں