عالمی دنیا

پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے، بورس جانسن

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بورس جانسن نے کہا کہ افغان چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں