شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، چوکی پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔