تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو بڑا رلیف مل گیا،مالم جبہ سے متعلق انکوائری کیس پشاور ہائیکورٹ نے ختم کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی،نیب کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالم جبہ میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی، غیر قانونی اقدام سامنے نہ آنے پرانکوائری بند کی گئی۔ نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلین ٹری سونامی میں پہلے سے ریفرنس جمع کیا گیا، باقی بھی جمع کررہے ہیں۔ بی آر ٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ہے، بینک آف خیبر سے متعلق سٹیٹ بینک کو آگاہ کیا گیا ہے، عدالت نے مالم جبہ سکینڈل سے متعلق کیس ختم کردیا جبکہ بینک سے متعلق ایک کیس کوعلحیدہ کرنے کا حکم دیا۔

کچھ عرصہ قبل قومی احتساب بیورو نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویز خٹک و دیگر کے خلاف انکوائری روک دی تھی۔ احتساب عدالت نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی تھی۔نیب نے پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کے خلاف انکوائری کررہا تھا۔
مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے ، جن میں محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا، لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے،جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کے خلاف انکوائری کررہا تھا۔
جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا ، ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی مکمل دستاویزات منظر عام پر آ گئیں۔ تفصیلی جائزہ کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ کیس میں حکومتی خزانے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مبینہ غیر قانونی کنٹریکٹ ایوارڈ کے چند نکات پر تحقیقات کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر کیس چیف سیکرٹری کے پی کے کو بھجوایا گیا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago