پھلوں کا زیادہ استعمال کرنیوالوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کاباعث بننے لگے ، پھلوں کو پکانیوالے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل پرپابندی عائد کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل کینسر کا باعث بن سکتا ہے . فوڈ اتھارٹی سندھ کی جانب سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا .

پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے، کم وقت میں کچے پھلوں کو پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے . پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے . کیمیکل سے خارج ہونیوالی ایسٹیلین گیس پھل پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے ، جدید تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نضام انہضام کومثاثر کرتی ہے اعصابی کمزوری اورجگر کے مختلف امراض کاباعث بنتی ہے . کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھلوں کا استعمال کینسر کاباعث بن سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں