عید الفطر کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا دن ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو نے کے کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت میں
31 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد ڈالر 186 روپے پر پہنچ گیاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور اس وقت انڈیکس 45 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں