اگر آپ مکمل طور پر گوشت کھانا چھوڑ دیں تو آپ کو کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سبزی انسانی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے لیکن اکثر لوگ مذہبی و اخلاقی وجوہات کی بنا پر گوشت کھانا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر وہ سبزی زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اچانک گوشت چھوڑنا بھی آپ کے جسم کے لیے بہت دباؤ کا باعث ہوتا ہے ۔
گوشت پروٹین کا ایک اہم ذریعہ ہے ،اگر آپ کی خوراک سے گوشت کو اچانک نکال دیا جائے تو آپ کا جسم بقاء کے موڈ میں جا کر جواب دے سکتا ہے۔
جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو آپ کا کھانا کم محسوس ہونے لگے کیونکہ آپ کے جسم کو اس اچانک غذائی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے لیے وقت درکار ہوگا اور اگر آپ سبزی خور بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو چپس یا دیگر اسنیکس آپ کو اپنے پاس رکھنا ہوں گے۔

3 2 300x179

اس کے علاوہ اگر آپ بالکل صاف جلد کا خواب دیکھ رہے ہیں تو اچانک آپ کی خوراک سے گوشت کا نکل جانا ناخوشگوار حیرت کا باعث بن سکتا ہے۔سرخ گوشت امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کے لیے ضروری ہے اور ضروری غذائی اجزاء کافی مقدار میں نہ ملنے سے آپ کی جلد پھیکی لگ سکتی ہے۔
گوشت میں زنک ہوتا ہے اور زنک تو کئی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن گوشت کے مقابلے میں کم مقدار کی وجہ سے آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہے اور آپ کے چہرے پر مہاسے نکل سکتے ہیں یا پھٹ بھی سکتی ہے۔

3 3 300x148

گوشت چھوڑنے سے آپ کو باقاعدگی سے کافی زنک نہیں مل رہا ہوتا تو یہ آپ کے بالوں کو متاثر بھی کرسکتا ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اگر آپ گوشت کھانا بند کرنے کے لیے پرعزم ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ تجویز کردہ مقدار سے 50 فیصد زیادہ زنک استعمال کریں۔

3 4 300x166

سبزیاں کھانے سے آپ کی آنت کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا لیکن اچانک گوشت چھوڑنے سے آپ کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پریشان ہوسکتے ہیں کیونکہ جب آپ اپنی خوراک میں ڈرامائی طور پر تبدیلی کرتے ہیں اور ایسی غذائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں جو آپ کی عادت سے مختلف ہوتے ہیں تو یہ پیٹ میں درد اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

3 5 300x204