ساگودانہ میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ساگودانہ کو صابو دانہ بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں .
ساگودانہ ایک مقوی زودہضم اور ہلکی غذا ہے اس میں موجود کیلشئم آئرن فائبر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے جن بچوں کا وزن کم اورہڈیاں کمزور ہوں تو ان بچوں کو روزانہ باقاعدگی سے ساگودانہ استعمال کروائیں .


ساگودانہ میں پروٹین پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے تھکاوٹ نہیں ہوتی ساگودانہ میں پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے .
جو لوگ جسمانی مشقت کرتے وقت یا بعد میں کمزوری محسوس کریں تو فوری توانائی بحال کرنے کے لئے ساگودانے کا استعمال نہایت کار آمد ہے .
ناشتے میں ساگودانے کا استعمال دن بھر تازہ رکھتا ہے ساگودانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور بی کمپلیکس بچوں کی بہترنشوونما میں مدد دیتا ہے .


ساگودانہ حاملہ خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے .
ساگودانہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے .
کولیسٹرول کم کرتا ہے اور فالتو چربی کو پگھلاتا ہے .
چھوٹے قد کے لئے اس کا باقاعدہ استعمال قد میں اضافہ کرتا ہے .
معدہ کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے .
ساگودانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پٹھوں کی افزائش کرتی ہے اور مضبوط بناتی ہے .
ساگودانہ شفا یابی کے عمل کو بھی بہتر بناتاہے .

. .

متعلقہ خبریں