مریم اورنگزیب نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی تصدیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنا دیا گیا ہے اور انکی تقرری کی سمری صدر عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بعد بلیغ الرحمان کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ وزراء میں سید حیدر علی گیلانی، مخدوم سید عثمان محمود، ممتاز علی چانگ کے نام شامل ہیں۔
اسکے علاوہ شازیہ عابد، غضنفر عباس لنگا، رئیس نبیل کو پارلیمانی سیکرٹری اور چئیرمین پارلیمانی پارٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔