پیپلز پارٹی پانی چوری میں ملوث ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی چوری میں ملوث ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ سندہ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر اطلاعات لکھتے ہیں کہ ایک طرف سندہ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا دوسری طرف پنجاب کو مورد الزام ٹھہرا کروزراء صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب کا کسان اور سندہ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔