کراچی میں آج بھی سورج آگ برسانے کو تیار، ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسانے کو تیار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ہیٹ اسٹروک کا خدشہ:
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔