شادی کے لیے انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)شادی کے کارڈ میں عام طور پر رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے لیکن کچھ شادی کارڈ میں ایسے انوکھے جملے ہوتے ہیں کہ ہنسی نکل جائے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کو اگر سیاسی شادی کارڈ کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔

اس دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔
اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔