عائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ہرے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ پوسٹ کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے بےتحاشا لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں عائزہ خان نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے دلکش زیورات بھی پہن رکھے تھے جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے تھے۔
واضح رہے اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔