پاکستانی اداکاراؤں کی شادی کی پُرانی تصاویر، پہچانیں کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکاراؤں کی شادی کی تصاویر آپ بھی دیکھیئے۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیرزادہ کی جوڑی مقبول ترین جوڑی ہے۔
ان دونوں کی شادی 1975 میں ہوئی اس وقت سے اب تک یہ دونوں ایک ساتھ ہیں، ان کی جوڑی کو ساتھ دیکھ کر مداح خوب دعائیں دیتے ہیں۔

13 2 1 300x150

اداکارہ روبینہ طارق اب بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں جیسے وہ ماضی میں دکھتی تھیں۔
البتہ ان کے شوہر طارق مرزا میں واضح فرق نظر آرہا ہے اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی بیٹی منا طارق بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے۔

13 3 1 300x150

اداکارہ جویریہ سعود کی شادی کی تصویر ہے جس میں وہ لال اور جامنی رنگ کا لہنگا پہنی ہوئی ہیں۔
ان کی شادی 25 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی۔ اب ان کے 2 بچے ہیں۔

13 4 1 300x150

اداکارہ ارم اختر ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور اب بھی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔

13 5 1 300x150

ان کی شادی اختر بلگرامی سے ہوئی اور اب ان کے 2 جوان بیٹے ہیں۔