بارشیں ہی بارشیں۔۔گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلاو سے سیلاب آنے کا بھی خطرہ، پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث جی بی اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلائوکا امکان ہے، شمالی علاقاجات میں برف کے اضافی پگھلائو سے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے خطرے سے لاحق علاقوں میں رہائشیوں کے انخلاء کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

جبکہ دوسری جانب بی بی سی اردو کی رپورٹ میں پاکستان میں جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے حوالے سے تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپریل 2022 کو گزشتہ 62 سالوں کے دوران ملکی تاریخ کا گرم ترین اپریل قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اس برس اپریل کا ماہ سنہ 1961 کے بعد سب سے گرم ترین ماہ رہا۔ مارچ اور اپریل کے ماہ اوسط سے تقریباً پانچ ڈگری زیادہ گرم رہے۔ ماہرین ماحولیات اوسط سے پانچ ڈگری زیادہ رہنے کو انتہائی بڑا خطرہ سمجھ رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی اپریل 2022 کی موسمیاتی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اپریل کا مہینہ نئے موسمی ریکارڈز بنا کر گزرا۔ اپریل ملکی تاریخ کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، ملک میں معمول سے 74 فیصد کم بارشیں ہوئیں،

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کوئی قابل ذکر بارش رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب میں معمول سے 89 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 79 فیصد، بلوچستان میں 78فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 56 اور گلگت بلتستان میں 51 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کے پی،اسلام آباد، جی بی اور آزاد کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی وسطی سندھ، وسطی جنوبی پنجاب کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے۔بلوچستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فصلوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت بھی بڑھ جائے گی۔ذرائع موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے ہفتے گرمی بڑھنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Recent Posts

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

1 min ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

4 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

15 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

24 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

52 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

1 hour ago