تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں ،وزیراعظم سے مشاورت مکمل ، پنجاب حکومت میں تبادلوں کا ” بڑا پلان ” تیار
لاہور (قدرت روزنامہ)مئی کے آخری ہفتے میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ممکنہ فائدہ پہنچانے کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب حکومت میں تبادلوں کا بڑا ریلا تیار 35 اضلاع کے ڈی پی اوز ڈی سی اوز کمشنر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ناموں کی فہرست تیار ہوگئی وزیراعظم سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈی سی او ز ڈی پی او زآر پی اوز اور کمشنرز تبدیل کئے جائیں گے دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے .
پہلے ریلے میں کئی محکموں کے سیکرٹریز " بہہ "جائیں گے پولیس نے بھی صوبہ بھر میں تبادلوں کا "بڑا پلان" تیار کر لیا گیا . زرعی رقبے کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہیں وزیراعلی کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں صوبے میں افسر شاہی کے تبادلوں کا بڑا ریلا آ رہا ہے اس کے لئے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے تمام اہم افسروں کو چھٹی کے روز بھی ڈیوٹی پر بلا لیا ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی میں پنجاب بھر کی افسر شاہی انہیں مدد فراہم کر سکتی ہے جس میں تجویز دی گئی کہ فوری طور پر پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے حمایت یافتہ افسروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جانا مقصود ہے جس کی روشنی میں" بڑا پلان " تیار کیا گیا .