شاداب کی نظر میں اصل سپر ہیروز کون؟

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی زندگی میں اپنی ماں کے بغیر کچھ بھی نہیں۔
ماؤں کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ میرا جو بھی فائدہ ہوا اس کی وجہ میری والدہ ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اور دیگر تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ تمام اس معاشرے کی اصل سپر ہیروز ہیں۔