عالیہ بھٹ کا مدرز ڈے پر والدہ اور ساس سے اظہارِ محبت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ سونی رازدان اور ساس نیتو کپور سے اظہارِ محبت کیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی والدہ اور ساس کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میری خوبصورت خوبصورت مائیں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


اُنہوں نے لکھا کہ’ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو‘۔
عالیہ بھٹ کی والدہ نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی ماں ہونے پر خوشی ہے اور میں بھی آپ سے پیار کرتی ہوں‘۔
جبکہ اداکارہ کی ساس نے بھی بہو رانی کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ 14 اپریل کو ممبئی میں رشی کپور کے گھر آر کے ہاؤس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔