کیا مریم نواز کو ڈرائیونگ آتی ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ) کیا مریم نواز کو ڈرائیونگ آتی ہے؟ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے خود سے پوچھے گئے گاڑی چلانے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز سے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ آپ کو کبھی ڈرائیونگ کرتے نہیں دیکھا، کیا آپکو گاڑی چلانی آتی ہے ؟ جس پر مریم نواز کا ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آتی ہے جبکہ انہوں نے اپنے جواب کیساتھ مسکرانے والی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔


خیال رہے کہ لیگی نائب صدر سوشل میڈیا پر ہمیشہ سیاسی طور پر بے حد متحرک نظر آتی ہیں اور ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ٹوئٹس کرتی رہتی ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ اکثر نجی زندگی سے متعلق بھی ٹوئٹ ان کے پروفائل پر نظر آتے ہیں۔