عامر لیاقت چوتھی شادی کی تیاری کر رہے ہیں، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ) تیسری بیوی دانیہ کے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کو اپنے نشانے پر رکھ لیا . تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف اس جوڑے نے اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور دونوں نے چوبیس گھنٹے شہرت حاصل کی اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو انٹرویوز کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا ، لیکن کون جانتا تھا کہ اس کہانی کا اختتام اس انداز میں ہو گا کہ دانیہ نے تقریباً ہر چیز کا الزام عامر لیاقت پر لگا دیا اور کہا کہ میں عامر لیاقت سے مفاہمت پر موت کو ترجیح دوں گی .


اب جبکہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے شادی کے محض چار ماہ بعد ہی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں اور بہاولپور سول کورٹ میں خلع لینے کا دعویٰ دائر کر دیا تو سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت کو اپنے نشانے پر رکھنے کا موقع مل گیا .


ٹوئٹر پر ایک صارف نے عامر لیاقت کی تصویر شیئر کی جس میں انکی شرٹ پر انگریزی میں Go Away درج ہے اور لکھا کہ جب آپ عمران خان کے لیے "Go Away” کی شرٹ پہنتے ہیں لیکن اس کے بجائے آپ کی بیوی دور چلی جاتی ہے .


ایک اور صارف نے عامر لیاقت کی دونوں سابقہ بیویوں بشری اور طوبیٰ کیساتھ دانیہ کی تصویر لگائی اور عامر لیاقت کی جانب سے ہیٹرک مکمل کرنے کا اعلان کیا .


ملک شجاعت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تو حد ہی کر دی اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلن مسک کی بھی ماں قرار دیدیا، ساتھ ہی کم عرصے میں زیادہ دولت کمانے کا دانیہ کا حسب کتاب بھی درج کر دیا .


جبکہ عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت اپنی چوتھی شادی کی تیاری کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں