شیشپرگلیشیئرجھیل سے پانی اخراج سے تباہی، وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات کاحکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی اخراج سے تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں۔
شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں خوراک،ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کا حکم دیا۔
انہوں نے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا بھی حکم دیا۔وزیراعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل بہنے کے باعث متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔انتظامیہ کو زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی،2 بجلی گھر متاثرہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے 700 اور250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔
وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس بھی کیا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

1 hour ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

1 hour ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

2 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

3 hours ago