متھیرا، عامر لیاقت کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا ساتھ دینے کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا .
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین کی انسٹاگرم پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر الزامات لگائے تھے .

عامر لیاقت کا ساتھ دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ’سچ پوچھیں تو یہ افسوسناک ہے اور بعض اوقات عورت بھی بُری ہو سکتی ہے . ‘متھیرا نے کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے لیے بہت بُرا محسوس ہورہا ہے . ‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’دانیہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ عامر لیاقت سے پیار کرتی ہے . ‘
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے . دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں .
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے .
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا .
تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی .

. .

متعلقہ خبریں