ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی: فرخ حبیب

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی، اب حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے، دوست ممالک نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے دور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 تھی انہوں نے 1300 روپے کردی، اب گھی کی قیمتیں 500 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ پرانے پاکستان میں مہنگائی ہونے پر سوال نہیں اٹھائے جارہے، سب سے بڑا کیس وزیر اعظم اور ان کے بیٹےحمزہ شہباز پر ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر چار ارب کی منی لانڈرنگ کی، کہتے ہیں آٹے کی قیمتیں کم کرنے کے لیے کپڑے بیچ دوں گا، عوام کو ان کے کپڑے نہیں، لوٹا ہوا پیسہ واپس چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان پر دھیلے کی بجائے اربوں کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے، خط کے معاملہ پر ان کے جھوٹ پکڑے جارہے ہیں، مریم نے چچا کو جھوٹا قرار دے دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انتخابی اصلاحات کے نام پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں، ہم بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے نہیں دیں گے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نواز، شہباز اورحمزہ سمیت پورے خاندان پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago