ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی: فرخ حبیب

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی، اب حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے، دوست ممالک نے سرخ جھنڈی دکھا دی .
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے دور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 تھی انہوں نے 1300 روپے کردی، اب گھی کی قیمتیں 500 روپے تک بڑھ گئی ہیں .

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ پرانے پاکستان میں مہنگائی ہونے پر سوال نہیں اٹھائے جارہے، سب سے بڑا کیس وزیر اعظم اور ان کے بیٹےحمزہ شہباز پر ہے .
فرخ حبیب نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر چار ارب کی منی لانڈرنگ کی، کہتے ہیں آٹے کی قیمتیں کم کرنے کے لیے کپڑے بیچ دوں گا، عوام کو ان کے کپڑے نہیں، لوٹا ہوا پیسہ واپس چاہیے . اُنہوں نے مزید کہا کہ ان پر دھیلے کی بجائے اربوں کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے، خط کے معاملہ پر ان کے جھوٹ پکڑے جارہے ہیں، مریم نے چچا کو جھوٹا قرار دے دیا .
اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انتخابی اصلاحات کے نام پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں، ہم بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے نہیں دیں گے . فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نواز، شہباز اورحمزہ سمیت پورے خاندان پر کرپشن کے کیسز ہیں .

. .

متعلقہ خبریں