بڑے شہروں کو بند کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے بڑے شہروں کو بند کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بڑے شہروں کو بند کرنے کیلئے پوائنٹس طے کرلئے ،لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائیگا۔

تحریک انصاف نے حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے پلان فائنل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کا رکنوں کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائن دے گی ۔پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عملدرآمد ہوگا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قائدین کوگرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی۔