بڑے شہروں کو بند کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے بڑے شہروں کو بند کرنے کی حکمت عملی طے کرلی . تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بڑے شہروں کو بند کرنے کیلئے پوائنٹس طے کرلئے ،لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائیگا .

تحریک انصاف نے حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے پلان فائنل کرلیا . ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کا رکنوں کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائن دے گی . پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عملدرآمد ہوگا . ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قائدین کوگرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں