ملک میں چینی کی قیمت مستحکم رکھنے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے اہم علان کیا ہے .


وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے . اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے .
وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے .
وزیراعظم نے اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں