عمران خان کے نیوٹرل کے فلسفے پر فوج برہم؟ سینئر صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سطح پر نیوٹرل کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے، اس کا بہرحال نوٹس لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور فوج کے معاملات پر اظہارِ خیال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں بھی اپنے نیوٹرل والے فلسفے کو دہرایا اور کہا کہ حق اور برائی کی جنگ میں نیوٹرل نہیں رہا جا سکتا ۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔