”اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور ۔۔“ سابق صدر آصف علی زرداری کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان جاری کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم کی مذمت کرتے ہیں ، یہ احتساب سے بچنے کی بھونڈی کوشش ہے
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ اقتدارسے بے دخل ہونے کے بعدعمران خان ذہنی توازن کھوچکے، یہ شخص اب قومی اداروں پرحملہ آورہورہاہے۔ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے فارن فنڈنگ کیس کاخوف ہے، سزاسے بچنے کیلئے عمران خان اداروں کومتنازعہ بنانےکی کوشش کررہے ہیں، اقتدارکے لالچ میں عمران نیازی کاتمام حدیں پارکرناملک کیخلاف سازش ہے،عمران خان سازشی بیانیے سے عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نفرت پھیلاکرملک اوراداروں کانقصان کررہے ہیں، ملک اوراداروں کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔