”راجہ ریاض کے بیٹے کو رشتہ بھی مل گیا ، ولیمہ بھی ہو گیا اور۔۔“حامد میرنے ٹویٹر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے رہنما راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی ہو گئی ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ ”خان صاحب نے کہا تھا کہ تمہارے بچوں کے رشتے نہیں ہونگے لیکن راجہ ریاض کے بیٹےراجہ جگنو کو رشتہ بھی مل گیا اور پھر اسکی دعوت ولیمہ فیصل آباد کے ایک ایسے شادی گھر میں ہوئی جو تحریک انصاف کے ایک ایم این اے کی ملکیت ہے ولیمے میں نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی شریک تھے ۔“
یاد رہے کہ گزشتہ روز راجہ ریاض کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب فیصل آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہوئی جو کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد کی ملکیت ہے ۔ دعوت ولیمہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں سمیت ارکان اسمبلی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل تھے۔