اداکار سلمان خان کا اسٹائل کاپی کرنے والا شخص لکھنؤ سے گرفتار

لکھنؤ(قدرت روزنامہ)بھارت کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا اسٹائل کاپی کرنے والا شخص اعظم انصاری لکھنؤ سے گرفتار۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اعظم انصاری اکثر لکھنؤ کی تاریخی سڑکوں اور یادگار مقامات پر ویڈیوز بناتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے جبکہ یوٹیوب پر ان کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Azam Ansari (@azam00ansari)


اعظم انصاری اتوار کو لکھنؤ کے تاریخی کلاک ٹاور پر ایک انسٹاگرام شارٹ ریل بنا رہا تھا اور اسے دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا تاہم مسافروں کی کئی شکایات کے بعد پولیس موقع پر وہاں پہنچ گئی۔
پولیس نے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا تھا جس کے بعد اس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے جیل میں بند کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل ابراہیم قادری کے چرچے ہو رہے تھے۔