عتیقہ اوڈھو کا اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو مین بتایا کہ میرے لیے دوسری شادی شرمندگی کا باعث اس وقت بنی کہ جب میرا اس عمر میں نکاح ہو رہا تھا جب میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا تھا اور باقی سب خاندان کے لوگ بیٹھے دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھاپے کے لیے ساتھی کا ہونا بہت ضروری ہے۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اس عمر میں شادی کے لیے پہلے محبت ہونا بھی ضروری ہے اور انہوں نے شادی کر کے اچھا فیصلہ کیا، آغاز میں ان کی اور ان کے دوسرے شوہر ثمر علی خان کی اولاد خوش نہیں تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری بڑی شادی شدہ بیٹی نے کہا کہ میں اپنے سسرال والوں کو کیا کہوں گی؟ تو میں نے اس سے کہا کہ آپ ان سے کہو کے آپ کی امی حلال کام کرنے جا رہی ہے حرام کام نہیں تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔