نور مقدم کیس ظاہر کی والدہ اور سیکورٹی فرم سربراہ میں غیرمعمولی رابطوں کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مبینہ قاتل ظاہر جعفر، اس کی ماں اور راولپنڈی کی ایک سیکورٹی فرم کے سربراہ کے درمیان غیرمعمولی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ میں زاہد گشکوری کی خبر کے مطابق قتل کی واردات والے دن گزشتہ 20 جولائی کو ظاہر کی والدہ عصمت ظاہر نے کراچی سے نجی سیکورٹی فرم ٹریلیم انفارمیشن سیکورٹی سسٹم کے سربراہ کو درجن بھر کالز کیں۔ اسی نمبر سے ظاہر بھی مصروف گفتگو رہا۔ پولیس کے خیال میں قتل شام 6:30 سے 7:30 کے درمیان ہوا۔ کم از کم ایک کال عصمت ظاہر

نے 7:12 بجے سیکورٹی فرم کے سربراہ کو کی جبکہ ماں اور بیٹے کے درمیان گفتگو 7:29 پر ہوئی۔ جس میں ظاہر نے عصمت کو نورمقدم کے قتل سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد اس نے سیکورٹی فرم کے سربراہ سے شام ساڑھے سات بجے رابطہ کیا اور 5 منٹ گفتگو کی۔ اس کے بھی 5 منٹ بعد ظاہر نے سیکورٹی فرم کے سربراہ سے رابطہ کر کے 5 منٹ بات کی۔ اس کے بعد بھی سیکورٹی فرم کے سربراہ اور عصمت میں تین بار رابطہ ہوا۔ عدالت نے ظاہر کے والدین کی ضمانت دینے سے انکار کیا ان پر اعانت مجرمانہ کا شبہ تھا۔ اب مذکورہ رابطے تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ سیکورٹی فرم کے سربراہ نے کہا کہ ان کا مبینہ واردات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، جوکچھ کہا جا رہا وہ غلط ہے اور میرا مبینہ قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عصمت نے کراچی سے مختلف افراد سے دو سو رابطے کئے۔ عصمت نے جن لوگوں سے رابطے کئے ان میں سے کچھ نے تصدیق کی کہ انہوں نے کچھ ناگہانی کا قبل از وقت ہی اندازہ لگا لیا تھا۔ 20 جولائی کو عصمت نے اپنے شوہر ذاکر جعفر سے دن میں نصف گھنٹہ بات کی۔ پھر ٹیکسٹ میسج بھی کیا۔

Recent Posts

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

4 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

11 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

17 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

2 hours ago