تحریک انصاف چھوڑی دی، چوہدری سرور جلد کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، وہ بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے . نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے ، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ،

چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی ن لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی

لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا .

دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں