” یہ کوئی نئی بات نہیں ،اسی طرح قتل کیا جاتاہے لوگوں کو اس ملک میں “ شہباز گل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے ہیں جس شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ کوئی نہیں بات نہیں ، اسی طرح سے قتل کیا جاتاہے لوگوں کو اس ملک میں ۔“
تفصیلات کے مطابق شہبازگل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیں،ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔“
یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔