عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے: دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر مزید الزامات

لاہور (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔‘
دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔‘اپنی گفتگو میں دانیہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ ’عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔‘
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔‘واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔