گورنر پنجاب عمر سرفراز شرافت سے گھر چلے جائیں اور اپنی عزت مزید خراب نہ کریں : رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوخبردار کرتے ہوئے کہا چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں اور اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا، صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر چیمہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے صدر کے پاس کوئی ’اِن ہیرنٹ‘ یا ’ریذیڈیول‘ پاورز نہیں، پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، ا±ن کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں، ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago