نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)سوزوکی نے رواں سال 2022 میں تیسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں اضافہ کر دیاہے ، کمپنی کی جانب سے قیمتیں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی سے ہو گا ، آلٹو وی ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی مشہور زمانہ گاڑی ویگن آر کے مختلف ماڈلز 65 ہزار سے 80 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں۔ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔ویگن آر اے جی ایس کو خریدنے کے لیے اب 23 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے اور مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سوزوکی کلٹس کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سوزوکی سوئفٹ کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سوزوکی بولان کے ماڈلز کی قیمتوں میں 45 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب یہ 12 لاکھ 16 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago