نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)سوزوکی نے رواں سال 2022 میں تیسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں اضافہ کر دیاہے ، کمپنی کی جانب سے قیمتیں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی سے ہو گا ، آلٹو وی ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی .

اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے .
سوزوکی مشہور زمانہ گاڑی ویگن آر کے مختلف ماڈلز 65 ہزار سے 80 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں . ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا . ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی . ویگن آر اے جی ایس کو خریدنے کے لیے اب 23 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے اور مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے .
سوزوکی کلٹس کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے . سوزوکی سوئفٹ کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے . سوزوکی بولان کے ماڈلز کی قیمتوں میں 45 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے . سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب یہ 12 لاکھ 16 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں