کریک ڈائون شروع، مریم نواز سے منسوب ویڈیو شیئر کرنے پر پی ٹی آئی سے بڑی گرفتاری ہوگئی
پشاور (قدرت روزنامہ)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے وارسک روڈ پر کارروائی کی ہے جس دوران فیاض نامی ملزم کو گرفتار کیاگیا۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے ہی سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف مہم چلائی جس دوران مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی ۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا۔