پاکستانی اداکاراؤں کے مدرز ڈے پر محبت بھرے پیغامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں نے مدرزڈے کے موقع پر اپنی ماؤں کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مدرز ڈے مبارک ہو پیاری لڑکی، میں ہمیشہ اور ہمیشہ آپ سے محبت کرتی ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)


اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پیاری امّی میں جانتی ہوں کہ یہ دن آپ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے جو آپ نے اپنے بچوں کے لیے کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں آج جو بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں یہ صرف آپ اور آپ کے خوابوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ ہمیشہ اسی طرح ہمارے ساتھ رہیں، آمین، کاش میں بھی تھوڑا سا آپ جیسی بن سکتی ،تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو، ماں تو ماں ہوتی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


اداکارہ عروہ حسین نے بھی اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ مدرز ڈے مبارک ہو میری خوبصورت ماں، آپ ہمیشہ میرے لیے ایک مثال رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)


اداکار عمران عباس نے بھی اپنی انسٹااسٹوری پر اس اہم دن پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں قبرستان کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ جہاں بھی ہیں، تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو ۔

پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ نے خاص موقع پر اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sanam Baloch Jatoi (@thesanambaloch)