عامر لیاقت حسین کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میڈیا پرسن، عامر لیاقت حسین نے نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔عامر لیاقت حسین مشہور گانے ’ہم بیوفا ہر گز نہ تھے، پر ہم وفا کر نہ سکے‘ پر لِپسنگ، یعنی اداکاری کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین کی اس ویڈیو پر سیکڑوں مداح اُنہیں جَلد ہی کسی اچھے دماغی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ بھی اُنہیں چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔
دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ دائر کر رکھا ہے، دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت پر متعدد سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر اور1 لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔