کراچی کا موسم گرم، گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر کراچی میں آج موسم گرم رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔ﷲ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن مییں گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیبٹی گریڈ تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن بھر میں ہوا کے جھکڑ 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔