حکومت مزید رہی تو ملک سول وارکی طرف چلا جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مزید رہی توملک سول وارکی طرف چلا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس دوآپشن ہیں، الیکشن کرا لیں یا سری لنکا کے ماڈل کو اپنا لیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 صحافی ایف آئی اے کیلئے کٹھ پتلی کا کردارادا کررہے ہیں، یہ ایف آئی اے کوتمام معلومات دے رہے ہیں، یہ ہماری لسٹ پر ہیں، وقت آنے پرٹھیک کردینگے۔فوادچوہدری نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بول نیوزنے جسطرح مقابلہ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کچھ صحافی ایجنٹ کا کردارادا کررہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 20 مئی کے بعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، لاکھوں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، عدالتیں24گھنٹے بیٹھ کربحران سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لاپرواہی سے منحرف ارکان کی سماعت ملتوی کررہا ہے، جسطرح کےحالات ہیں اس سے ملک کونقصان ہوگا، حکومت مزید رہی توملک سول وارکی طرف چلا جائے گا، سول وارسے بچنےکیلئے نئے انتخاب کا جلد ازجلد اعلان کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ اس معاملے کودیکھے، سیاسی بحران کے بعد انتظامی بحران بھی پیدا ہوگیا، دسمبرمیں آٹے کا بحران آنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں حکومت کا بحران ہے۔