پنجاب

پنجاب میں طاقتور ترین افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ، بابر حیات تارڑ کی خدمات وفاق کے سپرد

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں بڑے عہدوں پر فائز مختلف محکموں کی طاقتور ترین افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کئی محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل اور کی کو سپیشل کورس کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر جاوید قاضی کو ہٹا کر مسٹر علی جان کو سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ لگا دیا گیا ۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری انڈسٹریز لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور عمران سکندر کو ہٹا کر سیکرٹری سکول لگا دیا گیا اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ علی جان کو دیدیا گیا ہے ۔سیکرٹری جنگلات شاہدزمان کو کورس پر بھیج دیا گیا ،سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر واصف خورشید کو ہٹا کر کورس پر بھیج دیا گیا اسی طرح سیکرٹری یوتھ افیئرز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مسٹر محمد عامر جان کو بھی نیپا کورس پر بھیج دیا گیا ہے ۔سیکٹری سکول غلام فرید کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ سیکرٹری ریندی ہیلتھ عمران بلوچ کو ان کی جگہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن لگا دیا گیاہے چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت میں گریڈ 22کے سینئر ترین آفیسر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کو پنجاب سے فارغ کر دیا ہے اور ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ساتھ چیف لینڈ کمشنر اور چیف کمشنر بورڈ آف ریونیو کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں8 مئی سے پنجاب بدر کیا گیا ہے وہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے انہیں فوری طور پر تینوں عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روزنامہ” پاکستان “نے اس حوالے سے 2 روز قبل تفصیلی خبر شائع کر دی تھی کہ ان کی خدمات وفاق کے حوالے کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں