ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد،نواز شریف نے پارٹی اجلاس کل لندن میں طلب کر لیا
لاہور(قدرت روزنامہ)قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے پارٹی کی ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کرتے ہوے مسلم لیگ (ن )کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن مٰیں مسلم لیگ (ن)کے اجلاس میں شمولیت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ،شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور احسن قبال کا آئندہ 24گھنٹوں میں لندن جانے کاامکان ہے ،نواز شریف کو بعض معاملات پر اعتراض ہے ،،اجلاس کل حسین نوا زکے دفتر میں ہو گا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن )بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے،شہباز شریف ایک روزہ قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔