صحیفہ جبار ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحیفہ جبار خٹک معصوم چہرہ اور دلفریب مسکراہٹ لئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ صحیفہ نے پہلے فیشن انڈسٹری میں بطور ماڈل اپنے آپ کو منوایا پھر 2018 میں ڈرامہ تیری میری کہانی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں بیٹی، بھول، چھوٹی چھوٹی باتیں اور لوگ کیا کہیں گے شامل ہیں۔ جبکہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈ اور ہم اسٹائل ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
صحیفہ جبارکواکثر اپنی باتوں اور ویڈیو کے حوالے سے تنقید کا سامنا رہتا ہے اسی طرح ان دنوں وہ پھر اپنی ایک ویڈیو کی بنا پر پر تنقید کی زد میں ہیں۔


معاملہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ صحیفہ جبار کے اسٹائلسٹ ان کے بال سنوار رہے تھے لیکن کچھ فاصلے کوئی شخص ان کی ویڈیو بنا رہا تھا انہوں نے کیمرے کی جانب دیکھ کر اچھا کہا اور اپنے اسٹائلسٹ کو ظنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے مارنا شروع کر دیا کہا کہ روکنا نہیں، یہ معاملہ چاہے مذاق ہی تھا تو کوئی بات نہیں لیکن اسے شیئر کرنا نہیں چاہئے تھا کیو نکہ ہر انسان کی عزت نفس ہوتی ہے اور اس طرح کے معاملات میں وہ ضرور مجروح ہوتی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)