اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر کے ساتھ اس تصویر میں موجود لڑکے کا کیا رشتہ ہے؟عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ دانیہ پر الزام لگایا تھا کہ اس کے دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں .
تاہم سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دانیہ شاہ اور لڑکے کے تعلقات کھل کرکے سامنے آگئے ہیں .
View this post on Instagram
ویڈیو میں دانیہ شاہ کی والدہ کے ساتھ ایک لڑکا بیٹھا ہوا ہے اور وہ بتارہی ہیں کہ افواہیں پھیلانا بند کریں، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دیں ہیں .
انہوں نے کہا کہ یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے اور ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہئیے اور اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے یہ کیس بھی نہ کرتے .
دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس میں مقدمہ پہلے اس نے درج کروایا جس کے بعد ڈر کے ہم نے یہ کیس کیا اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے پاس عامر کے خلاف ثبوت بھی ہیں اور جب پتہ چل گیا ہے کہ وہ کرتا ہی نشہ ہے دماغ بھی ٹھیک نہیں تو ہماری بچی کیسے اس کے پاس رہ سکتی ہے .