یاسر نواز نے علیزے شاہ کو لائیو شو میں اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور اداکار ، ڈائریکٹر، پروڈیوسراور اسکرین رائٹر یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو لائیو شو میں مفید مشورے سے نواز دیا۔حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ علیزے شاہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور اگر وہ محنت کرینگی تو مزید کامیاب ہوسکتی ہیں۔
یاسر نواز نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ علیزے شاہ انڈسٹری میں بہت کامیاب ہونگی۔ابھی ان کی عمر چھوٹی ہے، اُن کے پاس کیریئر بنانے کے لیے اچھا خاصا وقت ہے اور چہرہ بھی بہت پیارا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک شو میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، جس میں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی۔
دوسری جانب اس سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔