عامر لیاقت نشہ کس سےمنگواتا؟ طوبیٰ انور بھی ملوث ہے۔ دانیہ شاہ نےاہم راز فاش کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین کو اُن کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے نشے پر لگایا تھا،دانیہ شاہ نے سنسنی خیزانکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے انکشافات اور الزامات سے بھر پور نیا انٹرویو دیا گیا ،انٹرویو کے دوران سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کو اُن کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے نشے پر لگایا ، مجھے عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے جب سے طوبیٰ سے شادی کی تھی اُس وقت سے نشہ کرتے ہیں۔‘
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے پاس عامر لیاقت کے نشے سے متعلق دیئے گئے بیان کے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، انٹرویو کے دوران عامر لیاقت کا نشہ بنانے کا طریقہ بھی بتایا ۔
دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتےہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔‘
خیال رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔